اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کے مطابق حوزه علمیہ نجف کے استاد اور بحرینی عالم دین آیت الله شیخ محمد سند نے ایک بیان میں آل خلیفہ حکومت کے خاتمے اور جمہوریت کے قیام کے لئے ملت بحرین کو مزید استقامت اور پامردی کی دعوت دی۔انھوں نے کہا ہے کہ بحرینی عوام کا قتل عام اس ملک میں دو سو سال پہلے آئے ہوئے افراد کے ہاتھوں بارہا وبارہا انجام پایا ہے، چنانچہ بحرینی عوام ہوشیار رہیں اور اپنے وقار و شرف و ناموس پر زیادتی کرنے والے، وطن فروشوں کے مکر و فریب میں نہ آئیں۔آیت الله سند نے مزید کہا کہ انسانوں کی جان و آبرو ر اور قسمتوں سے کھیلنے والی حکومت مختلف حیلوں بہانوں سے مٹھی بھر بیرونی اجرتی قاتلوں کے کے ذریعے بحرینی عوام کے جائز مطالبات کو دبانے کی کوشش کررہی ہے، اور اب تو صورت حال کچھ ایسی ہے عالمی ادارے بھی اس کی حمایت سے منہ موڑ رہے ہیں، اور اس حکومت سے مخالفت کا اظہار اور ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد عوام کو ان کے اہداف تک پہنچانے کا واحد راستہ ہے۔حوزه علمیہ نجف کے استاد نے کہا: خداوند متعال کے وعدوں پر ایمان - جو قطعی طور پر سچے وعدے ہیں اور اللہ انہیں ضرور پورا کرتا ہے -، شرعی ذمہ فرائض کے حوالے سے خود کو ذمہ دار سمجھنا، ملک کے اسلامی تشخص کا تحفظ، تحریک کے شہداء اور بحرین کے تمام شہداء کی تعظیم کرنا، وہ فرائض ہیں جن پر عمل کرکے اس قیام کو منطقی نتائج تک پہنچایا جاسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ شہداء نے امام حسین علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے اپنے خون سے جمہوریت اور عدل کا پرچم دنیا پر لہرایا ہے۔ انھوں نے اپنے بیان کے آخر میں امید ظاہر کی ہے کہ بحرینی عوام کی ثابت قدمی اور پائیداری سے ہم بہت جلد اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔........
/110
بشکریہ از رسا نیوز
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز